• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے لوگوں میں عشق مصطفی زندہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور نہیں، پاکستان کے لوگوں میں عشق مصطفی زندہ ہے ۔

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں حرمت رسول مارچ کے شرکا نے اردو یونیورسٹی سے مارچ کا آغاز کیا جس کا اختتام سوک سینٹر پر ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کے حکمران اور بااختیار لوگوں کے دل عشق مصطفی سے خالی ہیں حکومت آسیہ بی بی کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔

امیر جماعت اسلا می نے کہا کہ وزیراعظم اپنے ووٹ بینک کو بڑھانے کے لئے ایسی بات کررہے ہیں یہ ووٹ کا نہیں جنت اور عشق مصطفی کا مسئلہ ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی غلط بیانی کی ہے ،حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے عدالت میں اپیل دائر کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے پورے ملک میں تمام دینی جماعتوں اور لوگوں کو اکھٹا کرکے حرمت رسول تحریک کا آغاز کرتے ہیں ، آسیہ بی بی کے فیصلے کو جمہوری پاکستان نے مسترد کیا ہے ۔

سراج الحق نےکہا کہ مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا، اُن کا جرم اسلامی پاکستان کی بقاء تھا ۔

تازہ ترین