کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کلب میں اوپن قومی سینئر اورجونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں اتوار کو کراچی کلب میں جونیئر 18 سنگل پری کوارٹر میں اشعرمیر نے عاسم گل کو محمدیحیٰ نے طحہ امان کو اور زبیر راجا نے عمرعبید کو شکست دی انڈر10 سنگل کوارٹرفائنل میں ریحان امان نے حسن جمال کو اور سوئم نے ابراہیم کو اور دردوف داس نے یحیٰ کو زین اتیشام نے صبرانہ خان کو انڈر 14 سنگل کوارٹر فائنل میں اشعر صدیق نے محمدعثمان کو محمدیحی احتشام نے موسی اخوند کو زین احتشام نے دانش کو خواتین سنگل پہلے راؤنڈ میں وارشا داس نے اشمال خان کو اپسارہ شیراز نے مریم شاہد کو شکست دی۔