منامہ (جنگ نیوز)بحرین میں مذہبی اپوزیشن تحریک کے سربراہ شیخ علی سلمان کو قطر کے لئے جاسوسی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اپیلز کورٹ نے اتوار کو سنایا۔ شیخ علی سلمان الوفاق نامی تحریک کے سربراہ ہیں اور انہیں جون میں ایک عدالت نےا لزام سے بری کردیاتھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی 2017سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔