سرگودھا(نمائندہ جنگ) سرگودھا کے غریب محنت کش کے نا م پر کروڑوں روپے مالیت کی چار لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن نکل آئی۔60سالہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ میر ے پاس تو سائیکل بھی نہیں، سرگودھا کے علاقہ محافظ ٹاؤن کے رہائشی 60سالہ محنت کش اللہ دتہ کی مبینہ طور پر چار گاڑیوں کی ملکیت نکل آئی ۔اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میںسائیکل تک نہیں خریدی چار گاڑیوں کا میں اچانک کیسے مالک بن گیا۔ گاڑیوں کا اس وقت انکشاف ہو ا جب ٹریفک کے ایک حادثہ میں نو جو ا ن کی ہلاکت کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اللہ دتہ کو نوٹس جا ر ی کیا ۔مزید تحقیق کرنے پر ریکارڈ چیک کیا تو اللہ دتہ سر کا ر ی ریکارڈ میں چار گاڑیوں کا مالک نکلا ۔اللہ دتہ ان گاڑیوں سے جا ن چھڑوانے کیلئے ایکسائز آفس کے چکر لگا رہا ہے ۔اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ میں اس عمر میں مزید گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اصل مالکان کو تلا ش کر کے اس مکروہ دھندے کا سراغ لگا یا جا ئیگا ۔گاڑیوں کے نام پر نامعلوم افراد پیسے کما رہے ہیں اور خواری 60 سالہ اللہ دتہ کے حصے میں آ رہی ہے۔