• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات، ویمن جیل ملتان میں قید آسیہ کے پاس عملےکےجانے پرپابندی،کھانے کی بھی چیکنگ

ملتان(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل ملتان سے ملحقہ ویمن جیل میں بند آسیہ مسیح کی سکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق ویمن جیل میں بندآسیہ مسیح کےقریب جیل عملہ کے جانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے اورجیل میں کھانا دینے کیلئے جانے والےعملہ کی بھی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔جیل حکام کےمطابق کھانےکامکمل معائنہ کرایاجارہاہےاوروہ ویمن جیل کے ڈیتھ سیل میں بندہے۔جیل ذرائع کےمطابق ڈیتھ سیل پر کیمرا نصب کردیاگیاہے‘کنٹرول روم سےمانیٹرنگ کی جارہی ہےیہ تمام انتظامات سکیورٹی خدشات کےپیش نظر کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین