اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو ہو گا ۔ ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم کمیٹی سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو شامل کرنے یا نہ کرنے ،7 مارچ کو خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے جواب تیار کرے گی۔