راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے راہنماؤں ملک امجد محمود، میاں گل طاہر، بشارت اقبال راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی ٹرانسفر کے لئے پہلی ترجیح اور حق ضلع راولپنڈی ہے اس لے ضلع راولپنڈی کے بعد دوسرے اضلاع کے اساتذہ کو ایڈجسٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر پر جن اضلاع میں پابندی ہے ان میں راولپنڈی کے اساتذہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے محکمہ تعلیم پہلے اپنے ضلع کے اساتذہ کے تبادلہ کرے جو کئی سال سے تبادلوں کے منتظر ہیں۔