• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی دس ماڈل یونین کونسلز میں صفائی اور آگاہی مہم کا آغاز

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راول ٹائون کی دس ماڈل یونین کونسلز میں صفائی اور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔اس مہم کے تحت 24نومبر تک پنجاب بھر میں مختلف شہروں کی یونین کونسلز کو بطور ماڈل سامنے رکھتے ہوئے صفائی کے معیار میں بہتری کی مہم چلائی جائیگی،اس سلسلے میں راولپنڈی کے راول ٹائون کی 10یونین کونسلز کو منتخب کیا گیا ہے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ 20روزہ مہم میں منتخب کردہ ماڈل یونین کونسلز میں زیرو ویسٹ کو یقینی بنایا جائیگا،نالے نالیوں کی بھرپور طریقے سے صفائی کی جائیگی،مقامی آبادی کی مہم میں شمولیت کویقینی بنایا جائیگا۔
تازہ ترین