• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : ژالہ باری نے ضلع میسان کو سفید چادر اوڑھا دی

سعودی عرب کے ضلع ’میسان‘ نے بارشوں اور ژالہ باری کے بعد مکمل طور پر سفید چادر اوڑھ لی۔ اس دل فریب منظر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کر لیا۔ علاقے کے پہاڑ خوب صورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ اس پر بعض صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ ’ دُلہن نے اپنا سفید لباس زیب تن کر لیا‘۔

علاقے میں شدید بارشوں کے بعد تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے نتیجے میں وہاں پہاڑوں اور سڑکوں کے درمیان اور درختوں پر موجود اولے کئی گھنٹے تک منجمد رہے۔

میسان کے علاقے کے مشہور ترین پہاڑوں میں جبل ابراہیم، العصیدہ، الحدب حصیر، اعذب، الخیالہ، قرن جعدہ، ملتح، حسیل، کوبان، بیضان اور جاوان شامل ہیںجبکہ ضلع کے معروف دیہات الحنشہ، اہل السائلہ، اہل الہضبہ، آل شعیث، حسیکہ، الحراء، مرقنہ، الکتمہ، الحدب ہیں۔

میسان کا ضلع پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے معروف ہے۔ ان میں انگور، انار، کھیرا، کدو، انجیر، ٹماٹر، لوبیا، آڑو، ناشپانی اور سیب شامل ہیں۔

علاوہ ازیں علاقے میں گندم اور جو کی پیداوار بھی ہوتی ہے۔

تازہ ترین