• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تیسرے روز بھی جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے، تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو پاورسیکٹر کی ایفیشنسی کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے پیداواری، ترسیلی اور ڈسٹری بیوشن سیکٹرز کی کارکردگی پیش کی جائے گی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے ٹیرف اور صارفین کیلئے سبسڈی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں سیکریٹری پاور شریک ہوں گے، مذاکرات میں پاور ڈویژن کے پاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی شریک ہوں گے، پیپکو کی وصولیوں اور پاورسیکٹر کے ذمہ قرضہ جات کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔

آئی ایم ایف کو گزشتہ روز بھی پاورسیکٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معیشت کے مختلف شعبوں میں مذاکرات 20 نومبرتک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین