• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے، فاروق ستار

فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے ،بہادرآباد والوں نے پارٹی پر قبضہ کررکھاہے۔

ایم کیو ایم پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے فاروق ستار کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کے فیصلےکے بعدفاروق ستار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا فیصلہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، جبکہ پارٹی منشور کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹس کے بعد طریقہ کار کے مطابق میرا جواب سنا جاتا،کسی فریق کو سنے بغیر ر کنیت ختم کرنا اتنی کیا عجلت تھی؟ایک ہفتے پہلےکہا شوکاز نوٹس دیا ہے جب میں نے کہا نہیں ملا تو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔

فاروق ستار کا کہناہے کہ عامر خان، کنور نوید، فیصل سبزواری ، وسیم اختر ، خالد مقبول کی اخلاقی جرات کا آج یہ حال ہے،میری پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں،آج بھی ان کی یہ ہمت اور اخلاقی جرات نہیں تھی کہ یہ وجوہات بتاتے کہ مجھے کیوں نکالا جارہا ہے ۔

فاروق ستار نے کہا کہ تنظیم بحالی کمیٹی جب سے بنی ہے کارکنوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

تازہ ترین