لاہور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پیش ہوگئے ہیں جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے، حمزہ شہباز تقریباً ڈھائی گھنٹے نیب کے دفتر میں رہے جہاں ان سے انٹیلی جنس، پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے 3ڈپٹی ڈائریکٹرز نے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے نیب لاہور کے حکام کے سوالات کے جوابات دیئے۔