سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔
نیب کی ٹیم شہبازشریف کو لینے کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی،لاہور ایئرپورٹ پر رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آنے والی بکتر بند خراب ہوگئی اوراسے اسٹارٹ کرنے کے لیے پولیس اہلکار دھکا لگاتے رہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 651 سے نیب کے 3 افسران کی تحویل میں لاہور روانہ ہوئے ہیں۔
آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار شہبازشریف کو آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکن موجود ہیں، پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔