• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی نصر اللہ خان کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری پر پی ایف یو جے( دستور) کا احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے ممبر کراچی پریس کلب اور سینئر صحافی نصر اللہ خان کے گھر پر سرکاری اہلکاروں کے چھاپے اور غیر قانونی حراست پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری جنرل سہیل افضل کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پریس کلب کے صدر احمد خان ملک، سیکرٹری مقصود یوسفی،پی ایف یو جے (دستور)کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل شعیب احمد، سیکرٹری کے یو جے(دستور) حامد الرحمٰن ،نائب صدر کے یوجے(دستور) خلیل ناصر، سیکریٹری ویجلنس کمیٹی کراچی پریس کلب ثاقب صغیر،سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف،ممبر ایف ای سی محمد رضوان بھٹی،سابق سیکریٹری کے یو جے(دستور) محمد ریاض ساگر اور جوائنٹ سیکریٹری کے پی سی نعمت خان نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پیرس سے رضا چوہدری کے مطابق رپورٹرز وتھ آئوٹ بارڈرنے چھاپے کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی حکام حقائق کو منظر عام پر لائے اور معاملے کی تحقیقات کرے۔ آرایس ایف ایشیا پیسیفک ڈیسک کے سربراہ ڈینیئل بسٹرڈ نے صوبائی حکام پر زوردیا کہ وہ کراچی پریس کلب پر چھاپے کی کارروائی کی تحقیقات کرے۔
تازہ ترین