• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبقدر میں ڈیزائن داڑھی پر پابندی خوش آئند ہے، شریف کاہلوں

پشاور( سٹی رپورٹر )سلیمانی فرنٹیئر پرونشنل ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد شریف کاہلوں نے شبقدر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان کی جانب سے ہیئر ڈریسرز کو سٹائلش داڑھی نہ بنانے کا حکم دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ سٹائلش داڑھی بنانے اور بنوانے سے اپنے پیار ے نبی کریم کی سنت مبارک کی بے حرمتی ہو رہی ہے اور نوجوان طبقہ بھی گمراہ ہو رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بارے میں تمام حکومتی اداروں کو بھی لیٹر لکھے جا چکے ہیں اور مفتیان کرام فتویٰ بھی دے چکے ہیں کہ یہ سخت گناہ ہے یہ مشن تقریباً سات آٹھ ماہ سے جاری ہے مگر چند مفاد پرست آنکھیں بند کر کے چند روپوں کی خاطر یہ گھناؤنا جرم کرنے میں بضد ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان جلد از جلد ایک قانون بنا کر اس پر عمل درآمد شروع کر دے گی۔ اس کے علاوہ مذہبی جماعتوں اور علماء حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ دوسرے مسائل کی طرح اس فعل پر سخت نوٹس لیں مرکزی وزیر مذہبی امور قاری نور الحق بھی جلد از جلد اس پر عمل درآمد کروانے کا حکم صادر کریں۔
تازہ ترین