کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کو سکولرازم کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ حقوق نسواں بل کے نام پر گھر میں آگ کا ماحول بناکر خادم اعلیٰ پنجاب خود کو اس گرمی سے محفوظ نہ سمجھیں ،شریعت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی رہائش گاہ پر ان سے ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری راشد خالد سومرو ، عبدالحق عثمانی ، قاری محمد ہاشم ، قاری فیض الرحمن ، فضل الرحمن شاہ ، عبدالرزاق عابدلاکھو، عبدالخالق فاروقی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حقوق نسواں بل کے نام پر گھر میں آگ کا ماحول بناکر خادم اعلیٰ پنجاب خود کو اس گرمی سے محفوظ نہ سمجھیں۔