کوئٹہ(پ ر)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نےبلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کو کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مایوسی کے عالم میں بلوچ طلباء کو متحد کرنا خوش آئند ہے جس سے خوف اور مایوسی کو شکست ہوگی امید کرتے ہیں کہ تنظیم اپنی ان کاوشوں کو مزید وسعت دے کر بلوچ طالب علموں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔چیئرمین ڈاکٹر نواب وکابینہ کے دیگرارکان بلو چ سیاست میں جو خلاء پیداہواہے اس کی کمی پوراکرینگے۔