• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور کے نواح رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا، دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم نے کرواِئی جس میں ملکی ترقی و سلامتی اور اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

رائیونڈ میں 9 نومبر سے شروع ہونیوالے اجتماع کے دوسرے مرحلے میں ملک اور بیرون سے آئے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور روحانی تسکین کے لیے اللہ کے حضور سربسجود ہوئے ۔

علما کرام کے خطبات نے جذبہ ایمانی تازہ کیا اور اتحاد امت ،بھائی چارے اور برداشت کا درس دیا۔

اختتامی دعا میں اسلام کی سربلندی ، ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں، اختتامی دعا کے موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔

ملک کے طول و عرض سے اجتماع میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے موقع پرضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین