• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈا میں ٹرکوں کے درمیان سالانہ زور آزمائی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ڈرائیوروںنے ایک دوسرے کے ٹرکوں کی خوب توڑ پھوڑ کی۔

انسانوں اور مختلف جانوروں کے درمیان زور آزمائی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد تو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں مشینیں بھی لڑتی دکھائی دیتی ہیں۔

کینیڈا کےایک قصبے میں چھوٹے ٹرکوں کے درمیان زور آزمائی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے ٹرکوں سمیت شرکت کی۔

مقابلے میں شریک ڈرائیورزنے اپنے ٹرکوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کمزور ٹرک ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئے۔

آخر تک زور آزمائی کرنے والے ٹرک مالک کو اس مقابلے کا فاتح قرار دیتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔

تازہ ترین