• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا: اسٹرابیری سے سوئیاں نکلنے کا معمہ حل، خاتون گرفتار


آسٹریلیا میں اسٹرابیری کے ڈبوں سے پُراسرار سلائی کی سوئیاں نکلنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے ایک ماہ کی کوششوں کے بعد واقعے میں ملوث پچاس سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کی کارروائی میں خاتون کو ریاست کوئینز لینڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو پندرہ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔اس سے قبل کوئنز لینڈ کی ریاستی حکومت اور مرکز حکومت نے اس میں ملوث فرد کو گرفتار کرانے پر انعام اور سزا کی مدت میں اضافے کے اعلانات بھی کیے تھے۔

ستمبر میں آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ، نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ میں اسٹرابیریزمیں سے سلائی کی سوئیاں نکلنے کے سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد متعلقہ برانڈز نے مارکیٹ سے مال واپس منگوا لیا تھا، اس صورتحال کے باعث پورے ملک میں خوف وہراس پھیل گیا تھا،جبکہ سوئی لگی اسٹرابری کھانے سے ایک شخص متاثر ہوا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین