• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے 25 شہروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے 25 شہروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ فیض آباد، الہٰ آباد اور مغربی بنگال کے ناموں کی تبدیلی کیلئے منظوری اب بھی باقی ہے۔ ایک سینئر وزارتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یونین وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف حصوں میں 25قصبوں اور گاؤں کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری عہدیدار کے مطابق الہٰ آباد کا نام پرایاگ راج اور فیض آباد کا نام ایودھیا رکھنے کی تجاویز وزارت داخلہ کو اترپردیش حکومت کی جانب سے ملنا باقی ہیں۔ جن چند ناموں کو تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کی گئی ہیں ان میں راجا مندری کو راجا مہندرا ورم، آؤٹر وہیلر کو اے پی جے عبد الکلام آئی لینڈ، اریکڈ کو اریکوڈے، پنڈاری کو مانڈو پنڈارا، سام فور کو سنفورے، لنگیواڈی کو نرسنہاگاؤں، گڑھی سمپلا کو سر چھوٹو رام نگر، کھاٹو کلن کو بڑی کھاٹو، مہگون چھکا اور مہگون ٹیلیا کو مہگون سرکار اور مہگون گھاٹ، پرادیش اور شکراتل کھادر کو سکھترتھ کھادر اور شکراتل بانگڑکو سکھترتھ بانگڑ وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین