• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور سے ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوشش، ایرانی فورسز کی فائرنگ ، 2پاکستانی جاں بحق، 4زخمی

پنجگور(نامہ نگار)پنجگور تحصیل پروم میں پاک ایران سرحدی علاقے شمسر میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور تحصیل پروم پاک ایران کے سرحدی علاقے شمسر میں پاکستانی حدود پر ایرانی فورسزز کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود دو افراد عبداللہ اور ناوخ خاں جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے 2 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو تاحال پنجگور نہیں پہنچایاگیا پنجگور انتظامیہ کے مطابق یہ افراد غیر قانو ی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔
تازہ ترین