• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین مارکیٹ میں آتشزدگی کے محرکات سامنے لائے جائیں،مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)اور انجمن تاجران پشین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشین شہر کے غرشینان روڈ پر قائم مارکیٹ میں سازش کے تحت آگ لگائی گئی جس سے مارکیٹ میں بائیس دکانیں مکمل طورپر جل کر راکھ ہوگئیں اور مارکیٹ کی پوری بلڈنگ مکمل بوسیدہ ہوگئی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان اس عمل کی مذمت کرتی ہے اور پشین کے متاثرہ دکانداروں کے ساتھ مکمل طور پر ساتھ دینے کا اعلان کرتی ہے یہ واقعہ تمام تاجروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے مارکیٹ کے دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے بلکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا آگ پر قابو پانے کیلئے کوئٹہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئیں فاصلہ دور ہونے اور یارو کے مقام پر احتجاج کی وجہ سے گاڑیاں بروقت نہ پہنچ سکیں جس کی وجہ سے کچھ بھی نہیںبچ سکا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین اے سی پشین سمیت تمام ضلعی انتظامیہ ایف سی کرنل پہنچے جس کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے استعداد کے مطابق بھر پور تعون کیا مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، حاجی تاج آغا، اللہ داد ترین، حاجی خدائے دوست، سعد اللہ اچکزئی، اور یاسین مینگل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگ لگنے کے محرکات کو منظر عام پر لائیں اور آگ سے متاثرہ دکانداروں اور مالک جائیداد کے نقصانات کا ازالہ کرے ۔
تازہ ترین