سابق صدر جنرل ریٹائرڈٖپرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں ان کا بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کے لیے خصوصی عدالت کی جانب سے کمیشن قائم کرنے کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں ان کا بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بیرون ملک کمیشن بھجوانے سے متعلق خصوصی عدالت کے 15 اکتوبر کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ خصوصی عدالت کی طرف سے بیرون ملک جا کر بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق کمیشن کا قیام غیرقانونی ہے۔ جس کی پاکستان کی عدالتی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
پرویز مشرف نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق فیصلے سے درخواست گزارکے حقوق متاثرہورہے ہیں۔ خصوصی عدالت کے حکم نامے کوغیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیاجائے۔ درخواست میں سیکرٹری قانون و انصاف،سیکرٹری داخلہ اوررجسٹرار وفاقی شرعی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے ۔