آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تفتیش جاری ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ معروف مذہبی اور سیاسی شخصیت مولانا سمیع الحق کے قتل کیس کی تفتیش جاری ہے ،امید ہےجلدمجرموں تک پہنچنے میں کامیابی ہوگی۔

سنٹرل پولیس آفس لاہور میں زیرِتربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ  جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش سی ٹی ڈی نہیں کررہی لیکن یہ کیس جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ محلے کی سطح پرتنازعات کےحل کی کمیٹیاں بنارہے ہیں ، جو عام افرادکے مسائل حل کریں گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہماری ذمے داری ہے، اسے سیاست سے پا ک کرنا اور ایک آزادادارہ بنانا ہی ریفارمز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید