• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کے کارندے سمیت 17ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے سپر ہائی وے اور ناظم آباد سے 3 ملزمان غلام محمد عرف علی جان، محمد سلیم عرف بلو اور ابرار خان ، ناظم آباد اور سپرمارکیٹ کے علاقوں سے 4ملزمان عمر فاروق، عمران، مقبول حسین اور عمر آصف عرف مائیک کو گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا ،علاوہ ازیں لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ سے ملزم مسلم کو گرفتارکیا جو لیاری گینگ زاہد لاڈلہ گروپ کے کارندے کی حیثیت سے علاقے میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث ہے،ڈیفنس میں گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں اور ڈانس پارٹیز میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، دریں اثنا پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ، کو گرفتار کر کےاسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،تیموریہ پولیس نے بینک سے کیش لیکر نکلنے والی شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت گرفتارکر کے 2 پستول چھینا گیا کیش ،موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمدکرلی،پولیس نےمومن آباد سےسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکر کے 2 پستول برآمدکرلیں ۔
تازہ ترین