• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ چیف احسان مانی آج کراچی آئینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین بننے کے بعد احسان مانی منگل کی شام دو روزہ دورے پر کراچی آرہے ہیں۔ وہ کرکٹ کی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام پر این ایل سی اور نیسپاک کی بریفنگ میں شرکت کریں گے اور بدھ کو میڈیا سے ملاقات میں اپنی پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، بورڈ کے سربراہ نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کرکے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور وہیں قائم حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے۔

تازہ ترین