• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ میں پوسٹل سروسز میں انقلاب برپا ہو جائیگا، مراد سعید

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کی دی گئی ایک ہفتہ کی مہلت ختم ہونے پر وسائل کے اندر رہتےہوئے پاکستان پوسٹ نے اپنے ریونیو میں ایک ہفتہ میں58ملین روپے کاا ضافہ کیا ہے، آج سے پاکستان کے بڑے شہروں میں سیم ڈے ڈیلیور ی سروس اور منی آڈر سروس کا افتتاح کیا جارہا ہے، مراد سعیدجی پی او اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔وہ اس موقع پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نےکہا کہ تین ماہ میں پوسٹل سروسز میں انقلاب برپا ہوجائے گا، خسارہ کم کرکے دکھائیں گے،پاکستان پوسٹ کو اپنے پائوں پر کھڑاکریں گے،جدید ٹیکنالوجی سے مارکیٹ میں بزنس بڑھائیں گے۔ ادھر ذرائع کے مطابق پیر کووزارت پوسٹل سروسز میں محکمانہ امور پر دوبارہ بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین