راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی اخبار فروش یونین کے انتخابات میں اللہ ہو گروپ بلامقابلہ منتخب ہو گیا الیکشن بورڈ کے چیئرمین محمد مشتاق عباسی سیکرٹری افتخار ستی و دیگر ممبران نثار ستی، نزاکت عباسی، عبدالغفورعباسی، حنیف عباسی، ظہیر ستی، راجہ ذوالفقار علی، اخلاق نورانی، محب الرحمٰن عباسی اور عمر دراز نے انصاف گروپ کی طرف سے تحریری طور پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست پر متفقہ طور پر اللہ ہو گروپ کو فاتح قرار دیا جس کے مطابق یونین کے عہدوں کیلئے محمد شفیق ستی صدر، فیصل خان سینئر نائب صدر، مشتاق احمد، نائب عقیل احمد عباسی، جنرل سیکرٹری، سردار محمد حنیف عباسی جوائنٹ سیکرٹری، عبدالغفور ستی فنانس سیکرٹری اور وحید محمد پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن بورڈ نے باقاعدہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ دریں اثناء راولپنڈی کے اخبار فروشوں کا ایک جلسہ مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے مزید 3عہدوں کی منظوری دی گئی جس کے تحت محمد سوار عباسی چیئرمین اخبار فروش یونین شرافت عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سینئر نائب صدر اوّل فضل کریم کھوکھر کو نامزد کیا گیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ محمد مشتاق عباسی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔