• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سہانا سانولی لیکن دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہے‘


بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کو ’سانولا‘ کہنے پر لوگوں کو کرارا جواب دے دیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کچھ روز قبل کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سہانا خان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ بعد از ٹائمز آف انڈیا نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ سہانا کے رنگ پر انہیں کئی سالوں سےمتنازعہ سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس بارے میں ان کا کیا کہنا ہے؟

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے مداحوں سے غلط بیانی نہیں کرتے اورنا ہی لوگوں کو اُن کے ظاہری روپ کی بنا پر نہیں جانچتےہیں۔

View this post on Instagram

KKR ️

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on


انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بہترین نظر آنے والا شحض کبھی نہیں تھا، نا میرا قد لمبا تھا، نا میرا قابل تعریف جسم تھا، بہترین ڈانس بھی نہیں کرتا، بال بھی خوبصورت نہیں اور نا ہی میں کسی اسکول سے اداکاری سیکھ کر آیا ہوں جس نے سیکھایا کہ مجھے ہندی فلم ہیرو بننا ہےتو اگر ان پہلوئوں سے بات کی جائے تو میں کیسا ہوں؟

شاہ رخ خان نے کہا کہ اُن کی طرح گوری خان اور ان کے بچے آریان، سہانا اور ابراہم خان بھی ’نارمل پیپل‘ ہیں۔ جن کا مذاق بھی اُڑایا جاسکتا ہے اور ان کی بے عزتی بھی کی جاسکتی ہےکیونکہ ہر کسی کو یہ حق ہے کہ وہ کسی کے بارے میں بھی اظہار رائے دے۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ایک نچلے متوسط ​​طبقےسے تعلق رکھتا تھا جو اپنے کمرے میں پہلے ہالی ووڈ اداکار چیری لیڈ اور چلنٹ ایسٹ ووڈ کے پوسٹر رکھا کرتا تھا لیکن میں یہ کبھی نہیں سوچتا تھا کہ ان پوسٹر کی وجہ سے میں بھی ان جیسا بن جاؤں گا یہی وجہ ہے کہ یہ پہلو کبھی میری زندگی کا حصہ نہیں رہا۔


شاہ رخ خان نے کہا کہ ایک چیز جو مجھے کام سے مخلص رکھتی ہے وہ میری دیانت داری ہے اور اس میں رنگ و روپ کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی انسان کا رنگ و روپ پر کوئی اختیار ہے، آج میرا طرز زندگی دیکھیں، میں دیکھے جانے میں بھی اچھا ہوں اور پوسٹر بوائے بھی بن گیا ہوں۔

انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بھی ہمیشہ سچ کہتا ہوں اور کہوں گا کہ وہ سانولی ہے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہے اور اُس کے سانولے رنگ کے حوالے سے کوئی مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

تازہ ترین