• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی طاہر داوڑ کی میت کل پاکستان کے حوالے کیے جانے کی توقع

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کی میت آج وصول نہیں کی جا سکی۔ پولیس ٹیم تمام دن طورخم بارڈر پر انتظار کے بعد واپس آگئی ہے ۔

پشاور سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ طاہر داوڑ کی شہادت کی افغان حکومت نے تصدیق کر دی ہے۔ میت کل پاکستان کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ طاہر داوڑ کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

دوسری جانب ایس پی ہیڈ کوارٹر پشاور عبدالسلام خالد نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے میں ہے، پاکستانی قونصل خانے میں ہی طاہرخان داوڑ کی میت کوسلامی پیش کی جائے گی۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر پشاور عبدالسلام خالد کا کہنا تھا کہ طاہر خان داوڑ کی میت طورخم سرحدروانہ کی جائےگی، جہاں پولیس اور ایف سی حکام میت وصول کریں گے۔


تازہ ترین