• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن جرگہ کامنشیات فروشوں کیخلاف مہم شروع کرنیکااعلان

پشاور(خبرنگار)امن جرگہ نے منشیات فروشوں کیخلاف اگلے ہفتے سے مہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ایک اجلاس امن جرگہ کے صوبائی چیئر مین سید کمال شاہ کی زیرصدارت منعقدہواجس میں صوبائی جنرل سیکر ٹری ارشد منان یوسفزئی، ضلعی چیئر مین رحیم ذادہ باچہ ،نائب صدربہادر امان اوردیگرنے شرکت کی ۔سید کمال شاہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کوختم کرنے کیلئے اگلے ہفتے سے مہم کاآغازمردان سے کیا جائیگا،اس غرض سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے سود خوروں اور منشیات فروشوں کو آگاہ کیا جائیگا کہ وہ راہ راست پر آکر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ دشمنی ترک کر کے سود کا دھندہ چھوڑ دیں بصورت دیگر معاشرتی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت ان کیخلاف اقدام کیا جائیگا ۔
تازہ ترین