• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق جنگ لڑنے والا سابق امریکی جنرل سعودی عرب میں سفیر نامزد

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق جنگ میں 2003سے 2007تک حصہ لینے والے سابق جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں اپنا سفیر نامزد کردیا۔امریکی سینیٹ کی جانب سے صدر کی اس تعیناتی کی منظوری کے بعد جان ابی زید کو باقاعدہ سفیر تعینات کردیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں پیدا ہونے والے تناؤ کے دوران سعودی عرب میں خالی ایک اہم منصب کے لیے سابق جنرل کا انتخاب کیا ہے۔

تازہ ترین