• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں تشکیل دیدیں‘ سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کیلئے تمام اضلاع میں کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے نیز 0800-84338پر اور www.ptheft.pkویب سائٹ پر بھی شکایات کا اندراج ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا کہ آئیسکو عملہ اور ضلعی افسران کے تعاون سے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
تازہ ترین