• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی پولیس نے ساہیوال کے قریب چھاپہ مار کر تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کےدھماکہ خیز موادبرآمد کر لیا۔ دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے مخبری پر مین ملتان روڈ ساہیوال میں چھاپہ مارکر دہشت گردوں محمد عباس عرف حمزہ، سعید اللہ خاں اور موسیٰ کو گرفتارکر کے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور پسٹل برآمد کر لیے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین