• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت

اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت ہوئی جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرنے اور مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کی‘ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو وزراءکی تضحیک کا حق نہیں ہے۔ بعد ازاں وزیردفاع پرویزخٹک نے عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اورانہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا جبکہ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ملاقات میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے رویے پر بھی غور جبکہ ایوان بالا کی کارروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

تازہ ترین