• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(سٹی رپورٹر) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس 18 نومبر 2018 ء بروز اتوار نشترہال پشاور میں منعقد ہو گی ۔ صوبائی ترجمان مولانا بلال کے مطابق ختم نبوت کانفرنس کی صدارت مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سر پرستی مولانا پیر عزیز الرحمان ہزاروی نگرانی پیر شکیل اختر کریں گے ۔ کانفرنس سے ورلڈ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ ) مولانا عبد الرئوف مکی ‘ مولانا سید کفیل شاہ بخاری ‘ قائد ملت اسلامیہ مولانا احمد لدھیانوی ‘ مولانا الیاس چنیوٹی ‘ مولانا زاہد محمود قاسمی و دیگر خطاب کرینگے ۔
تازہ ترین