• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن پولیس کی کارروائی، کار سوار جوڑا گرفتار، ہیروئن برآمد

کراچی (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او وومن ویسٹ عظمیٰ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد میں ڈاکخانہ روڈ پر گشت پر تھیں کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایک کار میں سوار خاتون حسینہ اجمیری اور آصف خان کی تلاشی کے دوران اعلٰی کوالٹی کی منشیات کے متعدد پیکٹ برآمد ہوئے، دونوں ملزمان سہراب گوٹھ کے رہائشی ہیں جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ کافی عرصے سے لیاقت آباد میں ہیروئین کی سپلائی کیلئے آتے تھے،کار اور منشیات ضبط کرکے دونوں ملزمان کے خلاف وومن ویسٹ زون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین