• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کےبجٹ پریورپی یونین لچک کا مظاہرہ کرے، اٹلی

روم(این این آئی)اٹلی کی عوامیت پسند حکومت نے اپنا اگلے سال کا بجٹ یورپی یونین میں جمع کروا دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ذرائع نے بتایاکہ دوسری مرتبہ پیش کیے گئے بجٹ میں بھی روم حکومت بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی ہے۔ روم حکومت نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری دے کیونکہ حکومت کو اس وقت کئی ترقیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ یورپی کمیشن نے اطالوی حکومت کو منگل تیرہ نومبر تک سالانہ بجٹ میں تجویز کی گئی تبدیلیاں لانے کی مہلت دے رکھی تھی۔
تازہ ترین