لاہور(نمائندہ جنگ) نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ نیب لاہور کے ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بناپر ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔نیب ترجمان کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔