• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم ہفتے کو کراچی اور لاہور سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاںوہ پانچ دسمبر سے شروع ہونے والے ویٹرنز ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کپتان اور غلام علی ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔٭کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کوشکست دیدی۔٭مزار قائد سے خیبر تک نو یں سالانہ کلاسک کار ریلی ہفتے کو مزار قائد سےشروع ہوگئی۔٭عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے سول باسکٹ بال کلب کوشکست دیکر گروپ چمپئن بن گئی۔٭ کوئٹہ میں کھیلی جانے والی14 ویں قومی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے حصول کیلئے آرمی اور واپڈا کی سافٹ بال ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی، ٭پیفین گرلز نیٹ بال کپ میں انڈر15کیٹگری کا ٹائٹل سٹی اسکول پی اے ایف اور انڈر18 کا ٹائٹل حبیب گرلز اسکول نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی سیمن گلاسن پرنسپل سٹی اسکول پی اے ایف اور مدثر آرائیں صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٭قومی جمنا سٹک چیمپئن شپ میں مردوں میں آرمی اور خواتین میں سندھ نے پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹرافی جیت لی،سندھ کی مشاثاقب کو بہترین جمانسٹ قرار دیا گیا، اسما علی شاہ اور احمد علی راجپوت صدر پاکستان جمناسٹک فیڈریشن نے انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین