• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قوانین میں ترامیم نہ کرنا ن لیگ کی ناکامی تھی، محمد زبیر

کراچی(خبر ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمارا شروع دن سے یہ اصولی موقف ہے کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اپوزیشن سے ہی ہونا چاہیے، اگرحکومت نے شہباز شریف کو چیئرمین نہ بنایا تو حکومت کے لئے دوسری کمیٹیاں بنانا مشکل ہو گا،نیب قوانین میں ترامیم نہ کرنا ن لیگ کی ناکامی تھی۔خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ پچھلے 10سال کے احوال ہی بتاتی ہے مگر آمر مشرف کی حکومت کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کرتی مشکل سے جمہوریت واپس آئی ہے جس قسم کی سیاست ہم کرتے رہے ہیں وہ اچھی نہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چیئرمین پبلک اکاونٹس سے متعلق اپنا موقف واضح کرے، ان کا اصولی مقصد صرف یہ ہے کہ شہباز شریف کو چیئرمین نہیں بنانا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تب سے یہ راگ الاپ رہی تھی جب شہباز شریف گرفتار بھی نہیں ہوئے تھے، سپریم کورٹ سمیت پورے پاکستان میں ایک موقف ہے کہ نیب جب سے وجود میں آیا ہے کوئی بھی اس سے مطمئن نہیں،مسلم لیگ ن کی یہ ناکامی ہے کہ وہ نیب قوانین میں ترمیم نہیں کر سکی۔
تازہ ترین