• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے نواز شریف،مریم نواز حمزہ اور خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات

لاہور (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف سے گزشتہ رات نیب آفس لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف کی اہلیہ اور حمزہ شہباز نے ملاقات کی ۔ ذرائع نے بتا یا کہ اہل خانہ نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کے خلاف کیس کے بارے میں گفتگو اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات تقریباََ 2 گھنٹے جاری رہی،سابق وزیر اعلی ٰ نے خاندان کے افراد کیساتھ رات کا کھانا بھی کھایا۔
تازہ ترین