• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم، بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سڑکوں کی بندش پر آئی جی سندھ کے واضح احکامات کے باوجود شہر بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام میں گھنٹوں شہری اور ایمبولنسز بھی پھنسی رہیں جس سے مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سیکیو رٹی اقدامات اور پلان کے تحت روٹ کی سڑکیں بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا تاہم آئی جی سندھ کے واضح احکامات کے باوجود ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں شہر بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، شہر کی تمام اہم سڑکوں اور علاقوں جن میں اولڈ سٹی ایریا ،پاک کالونی ،گارڈن ،نشتر روڈ ،لسبیلہ ،گولیمار ،ناظم آباد، لیاقت آباد ،فیڈرل بی ایریا ،مارٹن روڈ ،نیو ایم اے جناح روڈ ،یونیورسٹی روڈ ،حسن اسکوائیر،گلشن اقبال ، سر شاہ سلیمان روڈ، کشمیر روڈ،منگھو پیر روڈ سمیت دیگر علاقوں اور سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بدترین ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنسی رہیں ،اس دوران شہری لاوڈ اسپیکر کے زریعے شہریوں کو آگے جانے سے منع کرتے ہو ئے اور ٹریفک بھی کنٹرول کرتے نظر آئے لیکن ٹریفک پولیس،علاقہ پولیس کے اہلکار کسی بھی متاثرہ علاقے یا سڑک پر نظر نہیں آئے، دوسری جانب سڑکوں کی بندش اور ٹریفک نظام کی تباہی کے باعث ایمبولینس سروس بھی شدید متاثر ہو ئی اور کئی مقامات پر ایمبولینسز بھی پھنسی رہی جس کے سبب مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حسب روایات پولیس ،ٹریفک پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے کے اہلکار وں کی عدم موجودگی کے سبب شہری گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت برداشت کرتے رہے اور اپنی مدد آپ کے تحت ہی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے پر مجبور ہو گئے۔
تازہ ترین