• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اُس کمرے میں ایک کلائنٹ پہلے سے موجود تھا۔
مجھے بعد میں پہنچایا گیا۔
وہاں کرسی اور اسٹریچر کے بیچ کی کوئی چیز رکھی تھی۔
جیسی ڈینٹسٹ کے کلائنٹس کے لئے ہوتی ہے۔
اس پر وہ پڑا ہوا تھا۔
ہاتھ پاؤں بندھے تھے۔
منہ پورا کھلا ہوا تھا۔
سفید کوٹ والا آدمی
اس کے حلق میں انگلی ڈالنے کو تیار تھا۔
میں نے گھبرا کے پوچھا،
’’آپ کون ہیں اور کیا کررہے ہیں؟
اور مجھے یہاں کیوں لایا گیا ہے؟‘‘
لیب کوٹ نے دوسرے سوال کا جواب نہیں دیا۔
بس اتنا کہا،
’’میں ٹیکس آفیسر ہوں، یہ ٹیکس گزار ہے۔‘‘
تازہ ترین