• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو جوان ایک کروڑ نوکریوں کے منتظر ہیں، فضل اللہ دائودزئی

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) خیبرپختونخوا کے نائب صدر فضل اللہ داؤدزئی نے کہاہے کہ مسلم لیگ جلد ہی صوبہ کی مقبول ترین عوامی جماعت بن جائیگی نوازشریف ، شہبازشریف اورصوبائی صدرکی قیادت میں عوام جلد متحد ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوسی جوگنی سرخنہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سرکردہ شخصیات نے سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔فضل اللہ داؤدزئی نے کہاکہ عوام ایک کروڑنوکریوں،پچاس لاکھ گھراوربیرونی امداد نہ لینے کے وعدوں کے منتظر ہیں عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں ‘ حکومت غیر سنجیدگی کی انتہاکرچکی ہے ایک وفاقی وزیر کا سینیٹ میں داخلہ پرپابندی ان کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے۔
تازہ ترین