• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایشوز پر نوجوانوں کو مشترکہ جدوجہد کرنیکی ضرورت ہے، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او سیاسی حوالے سے تربیتی عمل اور شعور و آگاہی کے ساتھ بلوچ قوم کے اہم ایشوز پر ہر دور میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے تمام قومی مسائل پر بی ایس او کے کارکن قومی اتحاد ویکجہتی اور اشتراک عمل پیدا کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ بی ایس او بلوچ طلباء کی نظریاتی و فکری تربیت اور طلباء و طالبات کے اہم تعلیمی مسائل کے لئے آواز بلند کررہی ہے تمام سطحی اختلافات اور منفی طرز عمل کو بالائے طاق رکھ کر اہم قومی ایشوز پر بلوچ نوجوانوں کو مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جب تک شعور اور فکر کی بنیاد پر خود احتسابی اور اتحاد و یکجہتی کی جانب نہیں بڑھا جائے گا قومی آواز کو مضبوط و توانا کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں لاپتہ بلوچ افراد پر اگرالزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کو آج بھی برابر کے شہری اور بنیادی انسان حقوق نہیں دیا جارہے عالمی اور تمام انسانی حقوق کو پامال کرکے بلوچ قوم کو تیسرے درجے کے شہری کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ہے جب تک برابر کے شہری کے طور پر بلوچ قوم کو انسانی حقوق حاصل نہیں ہونگے بلوچ قوم کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بن سکتی سردار اختر جان مینگل کے چھ نکات پر عمل در آمد ہی مسائل کے حل کاآغاز ہوگا۔
تازہ ترین