• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزرا پر سماجی بہبود کیلئے سنگدلانہ اور تنگ نظری کا مظاہرہ کرنے کا الزام

لندن( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں برطانوی وزرا پر سماجی بہبود کیلئے سنگدلانہ اورتنگ نظری کا مظاہرہ کرنے کاالزام عاید کیاگیاہے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ وزرا یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یونیورسل کریڈٹ کی وجہ سے لوگ کس طرح غربت کی دلدل میں پھنستے جارہے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ عوام خاص طورپر غریب ورکرز،تنہا مائوں اور معذوروں کی زندگی عذاب کاشکار ہورہی ہیں اور انھیں انتہائی مشکل حالات کامقابلہ کرنا پڑتاہے،شدید غربت اور حقوق انسانی سے متعلق امور پر اقوام متحدہ کے نمائندے فلپ السٹن کاکہنا ہے کہ لاکھوں بچے غربت کے ایسے چکر میں پھنس چکے ہیں جس سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔ فلپ السٹن نے کہاہے کہ حکومت کی پالیسیوں اوراخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی وجہ سے دنیا کے اس امیر ترین ملک میں بڑے پیمانے پر غربت میں اضافہ ہورہاہے اور لوگوں کو غیر ضروری طورپر مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے انھوں نے غربت میں اضافے کابڑا سبب یونیورسل کریڈٹ کوقرار دیا، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اب لوگوں کی بڑی تعداد فوڈ بینکس پر انحصار کررہی ہے اور مشکلات کے شکار لوگوں کیلئے حکومت کی پالیسیاں اب سزا بنتی جارہی ہیں اوراب عوام آج کی دنیا سےمسابقت کی صلاحیت کھوتے جارہے ہیں۔
تازہ ترین