• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گبول ٹاؤن، فیکٹری میں آ گ سے فائر فائٹرسمیت 3افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتوارکی صبح گبول ٹاؤن تھانے کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے قریب فیکٹری کی  2   منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ،آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس، رینجرزاورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی  اور  فائر بریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچیں  تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 7 گاڑیاں اور اسنارکل بھی بھیج دئیے گئے، فائر بریگیڈ کے عملے کو تنگ گلیوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آتشزدگی کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی فوری خالی کرالیا گیا اور علاقہ مکینوں کو فیکٹری سے دور رہنے کی ہدایت کردی،   فیکٹری کی چھت کی دیوارگرنے سے ملبے تلے آکرایک فائر فائٹر سمیت3 افراد زخمی ہو گئے  جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق  سخی حسن واٹرہائیڈرنٹ کی بندش کے باعث فائر ٹینڈر نیپا چورنگی کے قریب واقع واٹر ہائیڈرنٹ سے پانی بھرنے گئے،بعدازاں کمشنرکراچی کی ہدایت پرفیکٹری کے مقام پرواٹرٹینکرپہنچا دئیے گئے جبکہ آگ پرقابو پانے کے لیے پاک بحریہ کی ایک فائر ٹینڈراورعملہ بھی موقع پر پہنچ گیا،فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تقریبا 8 گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا ۔
تازہ ترین