اسلام آباد( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی خاتون شرمین عبید چنائے کو ان کی دستاویزی فلم ’’دا گرل ان دا رِیور‘‘ کیلئے آسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری پاکستانی قوم اور چودھری پرویزالٰہی کی قائم کردہ ریسکیو 1122 کیلئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ شرمین عبید چنائے نے آسکر ایوارڈ ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع حافظ آباد میں ایک لڑکی کے ساتھ رونما ہونے والے حقیقی واقعہ پر بنائی گئی اس فلم میں جس لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کیلئے گولی مار کر دریا میں پھینک دیا گیا تھا اس کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال تک پہنچا کر اس کی جان بچائی۔